پبلک اکاونٹس کمیٹی کا اجلاس شاہدہ گل کی سربراہی میں منعقد ہوا جس میں کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) میں بڑے اسکینڈل سے متعلق ڈی جی ایف آئی اے کی جانب سے کمیٹی کو بریفنگ دی گئی ‘ جہاں سی ڈی اے میں پلاٹس کی مشتبہ الاٹمنٹ کے نتیجے میں قومی خزانے کو ایک ارب روپے کا نقصان پہنچنے کا انکشاف ہوا ہے اجلاس میں بتایا گیا کہ سی ڈی اے میں 43 پلاٹس کی مشتبہ الاٹمنٹ کے باعث قومی خزانے کو ایک ارب روپے سے زائد نقصان پہنچنے کا انکشاف ہوا ہے اجلاس میں ڈی جی ایف آئی اے نے کمیٹی کو گرفتار افراد کے خلاف کی جانے والی کارروائی کی تفصیلات بھی پیش کیں اور بتایا کہ اس کیس میں ایک ارب روپے سے زائد کی تحقیقات کا کیس بنایا گیا ہے۔ اس معاملے میں 4 ایڈیشنل سیکرٹریز اور 7 ڈپٹی ڈائریکٹرز سمیت 20 سے زائد افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے ڈی جی ایف آئی اے نے بریفنگ میں مزید بتایا کہ اس کیس میں مجموعی طور پر 57 ملزمان کے خلاف کارروائی جاری ہے جن میں سے 46 گرفتار ہیں جبکہ تقریباً 37 افراد کے خلاف مقدمات جاری ہیں جو اس وقت ضمانت پر ہیں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اجلاس میں اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز میں 43 پلاٹس کی الاٹمنٹ پر سنگین بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی جبکہ آڈٹ رپورٹ میں سی ڈی اے کی لینڈ اینڈ ری ہیبلیٹیشن ڈائریکٹوریٹ پر بھی سوالات اٹھائے گئے ہیں۔ بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ 43 پلاٹس کی الاٹمنٹ کا معاملہ تحقیقات کے لیے ایف آئی اے کے پاس ہے۔