پی ڈبلیو ڈی ملازمین کو نہ لیا گیا توفری حج بند کرا دیا جائےگا:وزارت مذہبی امور

وزارت مذہبی امور نے پی ڈبلیو ڈی کے ملازمین کو ادارے میں ضم کرنے سے معذرت کرلی سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ہاو¿سنگ کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر ناصر بٹ کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں وفاقی وزیر ہاو¿سنگ میاں ریاض پیرزادہ اور سیکرٹری ہاو¿سنگ سمیت دیگر حکام نے شرکت کی اجلاس کے دوران وزارت مذہبی امور کے حکام نے پی ڈبلیو ڈی ملازمین کو اپنے ادارے میں ضم کرنے سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان ملازمین کو اپنے ادارے میں شامل نہیں کر سکتے اجلاس میں پی ڈبلیو ڈی کے ملازمین کو مختلف اداروں میں ضم کرنے کے معاملے پر تفصیلی بحث کی گئی اس پر وفاقی وزیر ہاو¿سنگ میاں ریاض پیرزادہ نے وزارت مذہبی امور کے حکام کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ وزارت مذہبی امور وزیراعظم کے احکامات کے خلاف نہیں جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ وزارت مذہبی امور اپنے لوگوں کو فری حج کرواتی ہے اور دوسرے ملازمین کو لینے سے انکار کر رہی ہے چیئرمین کمیٹی سینیٹر ناصر بٹ نے بھی اس معاملے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر وزارت مذہبی امور نے پی ڈبلیو ڈی ملازمین کو نہ لیا تو ان کے ملازمین کا فری حج بند کروایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر وزارت مذہبی امور نے ملازمین کو ایڈجسٹ نہ کیا تو وہ یہ معاملہ وزیراعظم کے سامنے اٹھائیں گے