شفعہ کا قانون اسلامی تعلیمات کے مطابق ہے: سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ

اسلام آباد:سپریم کورٹ کے شریعت اپیلیٹ بینچ میں شفعہ کے قانون کو غیر شرعی قرار دینے سے متعلق اپیل پر سماعت ہوئی دوران سماعت عدالت نے قرار دیا کہ شفعہ کا قانون اسلامی تعلیمات کے مطابق ہے اور اسے قرآن یا حدیث کی روشنی میں غیر اسلامی قرار نہیں دیا جا سکتا عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ پنجاب کے شفعہ کے 1991 کے قانون کو اس سے قبل وفاقی شرعی عدالت میں چیلنج کیا گیا تھا۔ عدالت کو بتایا گیا کہ وفاقی شرعی عدالت نے 2019 میں اپنے فیصلے میں شفعہ کے قانون کو شریعت کے مطابق قرار دیا تھاسماعت کے دوران ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب ثنا اللہ نے عدالت کو بتایا کہ شفعہ کا قانون اسلامی تعلیمات سے ہم آہنگ ہے اور قرآن یا حدیث کے مطابق اسے غیر اسلامی قرار دینے کی کوئی بنیاد موجود نہیں ہے بعد ازاں وفاقی شرعی عدالت کے اس فیصلے کے خلاف قاضی محمد امین الدین نے سپریم کورٹ کے شریعت اپیلیٹ بینچ سے رجوع کیا تھاآج اپیل کی سماعت سپریم کورٹ کے 5 رکنی شریعت اپیلیٹ بینچ نے کی جس کی سربراہی جسٹس جمال خان مندوخیل نے کی۔