پاکستان پریس کلب لندن کے عہدیداران و ممبران کے اعزاز میں شعیب مغل کی جانب سے پرتکلف عشائیے کا اہتمام

لندن : الفورڈ کے معروف ریستوران اسپائس خزانہ میں پاکستان پریس کلب لندن کے اعزاز میں شعیب مغل کی جانب سے پرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا گیا، جس میں ایم پی اے چوہدری خالد اصغر گھرال نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں پاکستان پریس کلب لندن کے عہدیداران، اراکین، صحافیوں، سیاسی و کاروباری شخصیات، کونسلرز اور وکلا نے بھرپور شرکت کی۔ شعیب مغل اور صدر چوہدری تبریز عورہ و دیگر نے چوہدری خالد اصغر گھرال کا پر تپاک استقبال کیاتقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے ہوا، جس کی سعادت پاکستان پریس کلب لندن کے سینئر نائب صدر محمد سلیم صابری نے حاصل کی۔صدر پاکستان پریس کلب لندن چوہدری تبریز عورہ کی قیادت میں کلب کے عہدیداران اور اراکین نے تقریب میں شرکت کی۔ ان میں سینئر نائب صدر محمد سلیم صابری، جنرل سیکرٹری سائرہ خان، جوائنٹ سیکرٹری صغیر بھٹی، انفارمیشن سیکرٹری قیصر چوہدری، سوشل میڈیا سیکرٹری چوہدری عبدالرحمن سجاد، چیئرمین اسد ملک، نائب صدور فرخ شمسی، ذوالقرنین بشیر اور زین العابدین، چیئرمین کمیٹی ناصر اقبال، فریعہ سوری، ڈاکٹر فیصل اور ایگزیکٹو باڈی کے اراکین محمد اسد نواز، راجہ سرفراز اور طارق محمود شامل تھے۔تقریب میں سی ای او زی ٹی وی ذوالفقار علی، پاکستان پریس کلب لندن کے سابق صدر پاکستان پریس کلب لندن فرید قریشی، نعمان، ارسلان مغل، طاہر مغل، میاں گلزار کونسلر معظم سندھو، رانا دین محمد سمیت دیگر صحافیوں، سیاسی و سماجی شخصیات، کونسلرز اور وکلا نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر مہمانِ خصوصی چوہدری خالد اصغر گھرال کو پاکستان پریس کلب لندن کے عہدیداران اور اراکین کا تعارف کروایا گیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے بیرونِ ملک پاکستانی صحافیوں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ دیارِ غیر میں پاکستانی صحافی انتھک محنت اور لگن کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔ میزبان شعیب مغل نے تقریب میں شریک تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور ان کی آمد کو اپنے لیے باعثِ مسرت قرار دیا۔تقریب کے دوران جواد نے رباب کی سریلی دھنوں سے محفل کو چار چاند لگا دیے اور حاضرین سے خوب داد وصول کی۔تقریب کے اختتام پر پاکستان پریس کلب لندن کے سوشل میڈیا سیکرٹری چوہدری عبدالرحمن سجاد کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ اس موقع پر شرکاء نے انہیں مبارک باد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔یہ تقریب پاکستانی کمیونٹی، صحافتی حلقوں اور سیاسی و سماجی شخصیات کے درمیان باہمی روابط اور میل جول کے فروغ کا ایک خوبصورت موقع ثابت ہوئی۔

خاص خبریں