پاکستانی سفارتخانہ برمنگھم میں یوم سیاہ کشمیر کی مناسبت سے تقریب، پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کی بھرپور شرکت

برمنگھم :27 اکتوبر یوم سیاہ کے حوالہ سے ایک یادگار تقریب پاکستانی سفارتخانہ برمنگھم میں انعقاد پذیر ہوئی ۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے صاحبزادہ فاروق القادری نے کیا ۔ جبکہ اس موقع پر ہیڈ آف چانسلری بختاور میر نے ڈپٹی پرائم منسٹر و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا پیغام پڑھ کر سنایا اور قونصل جنرل آف پاکستان فہد امجد نے وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف اور صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان محمد آصف علی زردار ی کے یوم سیاہ کے حوالہ سے اہم پیغامات پڑھ کر سنا ئے ،حکومت پاکستان نے کشمیریوں کی سیاسی سفارتی و اخلا قی مدد جاری رکھنے کے عزم کو دوہرا یا ۔ اس موقع پر کونسلر راجہ شوکت علی خان، صدر تحریک کشمیر برطانیہ راجہ فہیم کیانی اور صدر پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر مڈلینڈ چوہدری محمد شکیل نے یوم سیاہ کے حوالہ سے بھارتی حکومت اور مسلح بھارتی افواج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ڈھا ئے جا نے والے مظالم ، انسانی حقوق کی پامالیوں اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت پاکستان اور مسلح افواج پاکستان کے ہر ممکنہ تعاون کو بے حد سراہا اور پاکستانی حکومت ، قوم اور اداروں کا دلی طور پر شکریہ ادا کیا ۔ مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستانی و کشمیری ایک ہیں اور کوئی بھی دشمن انکو ایک دوسرے سے جدا نہیں کرسکتا ہے ۔اس موقع پر اظہر محمود، چوہدری مستصم وڑائچ، راجہ شوکت، راجہ فضل الرحمن، چوہدری ظفر اقبال ایڈووکیٹ اور دیگر بھی موجود تھے ۔

خاص خبریں