برٹن اسٹارز کے زیرِ اہتمام شاندار تقریب، اتحاد، دوستی اور بھائی چارے کا خوبصورت مظاہرہ

پیرس: برٹن اسٹارز کے زیرِ اہتمام ایک شاندار اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں برٹن اسٹارز کے اراکین سمیت علاقے کی ممتاز شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب میں اتحاد، اتفاق، دوستی اور بھائی چارے کی فضا نمایاں رہی، جبکہ شرکاء نے باہمی محبت اور خلوص کے ذریعے اس اجتماع کو یادگار بنا دیا۔تقریب میں چوہدری تنویر، چوہدری ارشد پلنٹی، راجہ قمر زمان، مرزا تنویر ،ثاقب مغل اور چوہدری محمد ظہیر سمیت دیگر معزز شخصیات اور میڈیا ایڈوائزرز راجہ محمدنسیم اور بلال قادر نے شرکت کی اور تقریب کی رونق میں اضافہ کیا۔ اس موقع پر برٹن اسٹارز کے اراکین اور مہمانوں کے درمیان باہمی روابط، یکجہتی اور بھائی چارے کے جذبے کو سراہا گیا۔اس شاندار تقریب کے انعقاد اور کامیابی میں تین معزز اسپانسرز گو گرین کے اونر محمدافضال ، فریش اینڈ سیف محمدفیضی اور علی بابا کباب شاپ کے اونرزمالکان چوہدری محمد نصیر، چوہدری محمد ظہیر راجہ صفدر منہاس، کا تعاون خصوصی اہمیت کا حامل رہا۔برٹن اسٹارز کی جانب سے تمام اسپانسرز، میڈیا ایڈوائزرز، تنظیم کے اراکین اور معزز مہمانوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا گیا۔ تنظیم کے مطابق تمام شرکاء اور معاونین کی محبت، تعاون اور خلوص نے اس تقریب کو کامیاب اور یادگار بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔برٹن اسٹارز کی جانب سے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ اتحاد، دوستی، باہمی احترام اور بھائی چارے کی اس خوبصورت روایت کو مستقبل میں بھی برقرار رکھا جائے گا، تاکہ باہمی تعاون اور یکجہتی کے ذریعے ایسی مثبت سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکے۔برٹن اسٹارز کا یہ اجتماع محبت، خلوص اور اتحاد کی ایک خوبصورت مثال بن کر سامنے آیا، جس نے ثابت کیا کہ باہمی اتفاق اور تعاون ہی کسی بھی تنظیم کی اصل طاقت ہیں۔

خاص خبریں