مانچسٹر : پریس کلب آف پاکستان یوکے کا سالانہ جنرل اجلاس (AGM) چیئرمین شیخ اعجاز افضل کی زیرِ صدارت مانچسٹر میں منعقد ہوا، جس میں پریس کلب کے عہدیداران، ایگزیکٹو بورڈ اور ایڈیٹوریل بورڈ کے اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا، جس کے بعد پریس کلب کی گزشتہ ایک سال کی کارکردگی، تنظیمی سرگرمیوں اور مختلف پروگراموں کے انعقاد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پریس کلب آف پاکستان یوکے کے سیکرٹری جنرل عتیق الرحمن حبیب اور صدر محمود اصغر چوہدری نے سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کرتے ہوئے شرکاء کو گزشتہ برس کے دوران منعقد ہونے والے مختلف پروگراموں، ماہانہ اجلاسوں اور تنظیمی سرگرمیوں کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا۔ اس موقع پر پریس کلب کی پیشہ ورانہ سرگرمیوں، نظیمی امور اور ادارے کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے کے حوالے سے بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔اجلاس میں وائس چیئرمین حسن چوہدری، ایگزیکٹو بورڈ ممبران شکیل قمر اور چوہدری اظہر اوری، ڈپٹی فنانس سیکرٹری عامر خان، ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد ندیم طاہر، ہیڈ آف آئی ٹی ذوہیب ستار کشمیری، جوائنٹ سیکرٹری عامر مقصود راجہ، چیف کوآرڈینیٹر سحر علی، جبکہ ایڈیٹوریل بورڈ کے اراکین شکیل سلام، ناصر بخاری اور ناصر شاہ سمیت دیگر عہدیداران شریک ہوئے۔سالانہ جنرل اجلاس میں پریس کلب آف پاکستان یوکے کی تنظیمی کارکردگی کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ صحافتی اقدار کے فروغ، صحافیوں کے باہمی اتحاد، پیشہ ورانہ تعاون اور برطانیہ میں پاکستانی صحافی برادری کے کردار کو مزید فعال اور مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔اجلاس میں کلب کے ایونٹ کوآرڈینیٹر رانا خالد محمود کی والدہ کے ایصال ثواب کے لئے دعا بھی کی گئی ۔
پریس کلب آف پاکستان یوکے برطانیہ میں پاکستانی صحافیوں کے درمیان رابطوں، پیشہ ورانہ ہم آہنگی اور مثبت صحافتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ اس اجلاس میں ڈاکٹر فہد رانا خالد چوہدری تاثیر اور ندیم کسانہ اپنی ذاتی مصروفیات کی بنا پر شریک نہ ہوسکے . جبک ہیڈ آف میڈیا افیئرز راجہ واجد حسین نے پاکستان سے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی ۔