لندن : لندن کے ایک مقامی ہال میں معروف صوفی فنکار لکھوندر ودالی کے وِراثت ٹور یوکے 2026 کے حوالے سے میڈیا کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایونٹ کی منتظمین ثمرین چوہدری اور نعیم طاہر نے گلوکار کے ہمراہ شرکت کی ہر سال کی طرح سال رواں بھی برطانیہ میں موسیقی اور ثقافتی ورثے سے محبت کرنے والوں کے لیے ایک بڑے میگا ایونٹ کا اہتمام کیا جائے گا جس کے تحت پاکھوندر ودالی اپنے فن اور صوفیانہ کلام کے ذریعے شائقین کو محظوظ کریں گے کری ایٹو ٹیم ایونٹس اور پیس نیشن کری ایٹوز کے زیرِ اہتمام اس میوزیکل ٹور کے تحت برطانیہ کے دو شہروں سلائو اور برمنگھم میں شوز منعقد کیے جائیں گئےکمپئرنگ کے فرائض راکی خان نے ادا کئے۔نعیم طاہر نے معروف گلوکار لکھوندر ودالی کو اپنی علاقائی روایتی چادر پیش کی۔میڈیا کانفرنس کے دوران منتظم ثمرین چوہدری کی جانب سے اس میگا ایونٹ کے انعقاد کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو شرکاء اور حاضرین نے سراہا، جبکہ ایونٹ کے انتظامات اور پروگرام کی تفصیلات سے بھی میڈیا کو آگاہ کیا گیا۔منتظمین کے مطابق وِراثت ٹور یوکے 2026 کا مقصد موسیقی کے ذریعے برصغیر کی ثقافتی روایات اور صوفیانہ ورثے کو اجاگر کرنا ہے۔ٹور کا پہلا شو 16 اکتوبر کو کرائسٹل گرینڈ سلائو میں ہوگا جبکہ دوسرا شو 18 اکتوبر کو آئی سی سی برمنگھم میں منعقد کیا جائے گا۔منتظمین نے شائقینِ موسیقی کو پروگرام میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے بتایا کہ ٹکٹ ایونٹ برائٹ کے ذریعے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔وِراثت ٹور یوکے 2026 برطانیہ میں مقیم موسیقی کے شائقین کے لیے ایک اہم ثقافتی اور میوزیکل ایونٹ ہوگا، جو صوفیانہ موسیقی اور برصغیر کی روایات کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گا۔