لندن ” مشرقی لندن کے علاقے گینٹس ہل میں گلوبل اسٹیٹ پراپرٹی کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس کا باقاعدہ افتتاح معروف مذہبی اسکالر علامہ غلام ربانی افغانی نے اپنے دستِ مبارک سے کیا۔ پروقار تقریب میں کاروباری برادری، سیاسی و سماجی شخصیات اور صحافتی حلقوں سے تعلق رکھنے والے معزز مہمانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تقریب میں سابق ڈپٹی میئر و کونسلر چوہدری قیصر گوندل اور علینہ نے بطور مہمانانِ خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر معروف بزنس مین عطااللہ گنجیرا، جی آر گرل کے سی ای او غلام رسول، مسلم لیگ (ن) کے رہنما عثمان چوہدری، والتھم سٹو کی معروف سماجی شخصیت چوہدری دلپذیر، کمیونٹی کی خواتین، سینئر اینکر پرسن فرخ میاں فرخ شمسی، سینئر اینکر پرسن زین العابدین شاہ، ڈاکٹر فیصل سمیت دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔تقریب کے دوران شرکاء نے گلوبل اسٹیٹ پراپرٹی کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور کمیونٹی کے لیے نئے مواقع پیدا کرنے کے حوالے سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ مقررین اور شرکاء نے اس بات پر بھی زور دیا کہ کاروباری برادری کے درمیان باہمی روابط کو مضبوط بنانا اور مشترکہ تعاون کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔مہمانوں نے گلوبل اسٹیٹ پراپرٹی کے آغاز پر انتظامیہ کو مبارک باد پیش کی اور ادارے کی کامیابی، ترقی اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔تقریب کے اختتام پر رانا عدیل انور اور ذوالفقار علی نے تمام معزز مہمانوں کی آمد، شرکت اور حوصلہ افزائی پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ گلوبل اسٹیٹ پراپرٹی کو پیشہ ورانہ انداز میں آگے بڑھاتے ہوئے کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور کمیونٹی کے ساتھ مضبوط روابط کے قیام کے لیے بھرپور کردار ادا کیا جائے گا۔