لندن : لندن میں سانجھا ویڑھا نے انٹرنیشنل پاکستان پریس کلب (IBPC) کے تعاون سے عظیم حریت پسند اور آزادی کے متوالے شہید بھگت سنگھ کی سالگرہ کے موقع پر ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا۔ تقریب میں صحافتی، سماجی اور سیاسی شخصیات نے شرکت کی اور شہید بھگت سنگھ کی جدوجہد، نظریات اور برصغیر کی تاریخ میں ان کے کردار کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔مقررین نے کہا کہ بھگت سنگھ نے اپنی زندگی آزادی، انصاف اور اپنے نظریات کے لیے وقف کی۔ تقریب کا مقصد نئی نسل کو برصغیر کی تاریخ اور ان شخصیات کی جدوجہد سے روشناس کرانا بھی تھا جنہوں نے آزادی کے لیے قربانیاں دیں۔تقریب کے منتظمین نے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگرام مختلف برادریوں کے درمیان تاریخی شعور، مکالمے اور باہمی تعلقات کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔