پیرس:ڈھوک چھنی(میرا شمس)تحصیل گوجرخان سے تعلق رکھنے والی فرانس کی معروف سماجی و کاروباری شخصیات ملک فاروق، ملک مظہر اور ملک وجاہت علی کی والدہ محترمہ، جبکہ ملک فیاض، ملک ریاض اور ملک شہباز کی ہمشیرہ مرحومہ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں سیاسی، سماجی، مذہبی و صحافتی شخصیات سمیت معززین علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
نماز جنازہ میں قائد مسلم لیگ (ن) گوجرخان، سابق رکن قومی اسمبلی، سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن اور سابق ضلع ناظم راولپنڈی راجہ محمد جاوید اخلاص، چوہدری ریاض پاپا مورگاہ، محمد ظریف راجہ ممبر سینسر بوڑڈ،ایس ایس پی (ر) محمد اشفاق خان مغل، محمد اخلاق مغل، محمد شاہین راجہ، ایس ایس پی (ر) جمیل ہاشمی، ایس ایس پی ایف آئی اے رانا عابد، پروفیسر ملک طاہر،انسپکٹر پنجاب پولیس ابراہیم خان بلوچ، ڈاکٹر عادل، اشفاق جمانی ایکس ایگزیکٹو ممبر پیمرا، عدیل کیانی پی آئی اے، ملک امتیاز حسین، مرزا رمضان ایڈووکیٹ اے ڈی نادرا، مرزا عبدالرزاق،چوہدری خالد گجر، چوہدری ساجد محمود، قاضی شوکت حسین، ضیاء اللہ قاضی، حاجی محمد شاہد صراف، احمد نواز کھوکھر، چوہدری واصف، اکرام قریشی ،چوہدری خرم، راجہ وقاص جاوید، ڈاکٹر پرویز اختر اعوان، چوہدری محمد اشفاق گجر،چوہدری توقیر اسلم،امیر افضل قریشی، مبین افضل قریشی ایڈووکیٹ، سابق ممبر ضلع کونسل راجہ حمید احمد سلیم، چیئرمین راجہ طارق آف رتالہ، قاضی خلیل، خواجہ نعیم، خواجہ وحید، ملک جاوید، ملک زاہد، ملک الفت،ملک انصر خان،ملک عابد حسین،ملک ذوالفقار،سابق کونسلر راجہ شیراز آف سنگنی، صوبیدار راجہ نثار سنگنی، ملک بشارت کونسلر، سماجی شخصیت ہارون افضل راجہ، ثاقب قریشی، ملک خالد، سماجی شخصیت منیر کھوکھر، حاجی اخلاق، شیخ حسن فیاض،جاوید اقبال، ازرم خیام، زعفران قریشی اور عمران حمید سلیم سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات اور معززین علاقہ نے شرکت کی۔اس موقع پر شرکاء نے مرحومہ کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔