Mon, September 21, 2026 12:49 am

سفارتخانہ پاکستان روم کی جانب سے یومِ دفاعِ پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام، سفارتکاروں کی بھرپور شرکت

روم:اٹلی میں موجود پاکستانی سفارتخانے روم کی جانب سے یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر سفارتی استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا، جس میں سفارت کاروں، دفاعی و ملٹری اتاشیز، اطالوی حکومت اور فوجی اداروں کے نمائندوں سمیت تقریباً 150 سے زائد مہمانوں نے شرکت کی۔ڈیفنس اتاشی ایئر کموڈور امتیاز رحیم شہزادہ نے پاکستان کے امن کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کے لیے پرعزم ہے۔اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی سفیر نے پاکستان کی سفارتی و دفاعی صلاحیتوں، خطے میں قیامِ امن کے لیے جاری کوششوں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کو اجاگر کیا۔ 2025 میں معرکۂ حق کے فیصلہ کُن نتائج کا بھی ذکر کیاتقریب میں اٹلی کے معروف میڈیا اداروں اور تھنک ٹینکس کے نمائندوں کے علاوہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے میڈیا نمائندگان نے بھی شرکت کی۔ مہمانوں کے لیے پاکستانی روایتی کھانوں، لاہوری فش اور خصوصی چونسہ آم جیلاٹو کا اہتمام کیا گیا، جبکہ باسمتی چاول، گلابی نمک اور ہاتھ سے بنے فٹ بالز سمیت پاکستانی مصنوعات کی نمائش بھی کی گئی۔