بلونیا : اٹلی میں قرآنِ پاک کی مبینہ بے حرمتی کے واقعے پر مسلم کمیونٹی اور سول سوسائٹی کی جانب سے شدید احتجاج اور مذمت کی جا رہی ہے۔رپورٹس کے مطابق ایک سیاسی کارکن نے لائیو ویڈیو کے دوران قرآنِ پاک کی ایک کاپی پھاڑ کر نذرِ آتش کی، جس پر اٹلی میں مقیم مسلمانوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔دوسری جانب ہیومن ٹرسٹ انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر وقاص ندیم نے دس رکنی اطالوی وکلاء کی ٹیم کےہمراہ متعلقہ حکام کے سامنے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔ڈاکٹر وقاص ندیم کا کہنا ہے کہ لاقانونیت کا جواب قانون سے، شرپسندی کا جواب عدالت سے اور نفرت کا جواب محبت سے دیا جائے گا۔ ان کے مطابق مقصد کسی مذہب کے خلاف نفرت نہیں بلکہ تمام مذاہب کی مقدس کتابوں اور مذہبی جذبات کے احترام کا دفاع ہے۔