پیرس : منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے زیر اہتمام مجلس نمائندگان کی میٹنگ کا انعقاد مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے ہیڈ کوارٹر میں کیا گیا، جس کی قیادت راجہ بابر حسین صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس و صدر منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن یورپ نے کی۔میٹنگ میں مہمان خصوصی شکیل احمد طاہر ڈائریکٹر فارن افئیرز منہاج القرآن انٹرنیشنل تھے مرکز آمد پر آپ کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا۔ میٹنگ کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے زاہد محمود چشتی نے کیا اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں ھدئیہ عقیدت کے پھول شکیل احمد طاہر نے پیش فرماۓ۔مجلس نمائندگان کی میٹنگ چونکہ ہر 3 ماہ کے بعد ہوتی ہے ،آپکی فرانس میں موجودگی کی وجہ سے اس میٹنگ کا انعقاد 2 ماہ کے بعد کیا گیا تاکہ آپکی رہنمائی لی جا سکے ،آپ نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے اغراض و مقاصد اور تفصیلات پر مدلل گفتگو فرمائی جسے سامعین نے بے حد پسند فرمایا۔ شکیل احمد طاہر نے فرداً فرداً LEC اور فورمز کے ذمہ داران سے فرانس کی اور تنظیم کی کارکرگی پر سوالات کا سیکشن بھی رکھا جو الحمد اللہ بہت کامیاب رہا اور سب نے راجہ بابر حسین کی کارکردگی کو بہترین الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔
میٹنگ میں تمام ذیلی فورمز کے ذمہ داران اور LEC کے تمام ذمہ داران نے بھرپور شرکت کر کے میٹنگ کو رونق بخشی۔حسب معمول محمد راشد جنرل سیکرٹری منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس نے تمام آنے والے ذمہ داران کو خوش آمدید کہا ، عہدہ وائز تمام ذمہ داران کا فرداً فرداً تعارف کروایا اور تشریف آوری پر شکریہ ادا کیا۔اس کے بعد راجہ بابر حسین صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس و صدر منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن یورپ نے بھی آنے والے تمام ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا اور آئندہ کے اغراض و مقاصد کو حاصل کرنے کے لیۓ اپنے مصمم ارادے کا اظہار کیا ۔علامہ حسن میر قادری ڈائیریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس نے ایجنڈے کے حوالے سے تربیتی اور تنظیمی رہنمائی فرمائی۔شکیل احمد طاہر نے فرانس کی تنظیم اور تمام ذمہ داران کو گولڈ میڈل دیا جو سیدی حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر پروفیسر محمد طاہر القادری مد ظلہ العالی نے اگست 2025 میں اعلان فرمایا تھا۔ علامہ حسن میر قادری صاحب نے حاضرین محفل کے لیے دعا فرمائی۔اختتام پر طعام کا وسیع انتظام کیا گیا۔