فرینکفرٹ:جرمنی کے شہر آفن باخ میں منہاج القرآن کے زیرِ اہتمام مسجد بیت الغفور میں میلادِ مصطفیٰ ﷺ کے حوالے سے پُرنور محفل کا انعقاد کیا گیا۔کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی ، محفل کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا اسکے بعد بارک رسالت ﷺ میں ثنا خوانوں نے خوبصورت ہدیہ نعت شریف پیش کیں, علامہ نذیر احمد روفی نے نقابت کے فرائض بہت خوبصورت انداز میں ادا کیے -علامہ صدیق مصطفائی صاحب اس محفل کے خصوصی ثنا خوان تھے جھنوں نے اپنی خوبصورت آواز سے محفل میں سماں باندھ دیا محفل نعرہ تکبیر نعرہ رسالت ، سرکار کی آمد مرحبا کے نعروں کی صدائیں گونجتی رہی ، دیگر ثناخوانوں میں رانا محمد آصف قادری ، سید افضال حسین ، خالد محمد قادری ،محمد زاہد نقشبندی ، ابرار قادری ، زیشان قادری،ملک خضر ، زعیخم قادری شامل تھے ، علامہ حافظ شوکت حسین مدنی صاحب میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم پر خصوصی بیان کیا ، محفل حاجی طارق صاحب ، سید حامد شاہ صاحب ، اقبال خان ، فخر خان خصوصی شرکت کی ، محفل کے اختتام پر درود و سلام سب کھڑے ہو کر پڑھا اور پھر امت مسلمہ کے لیے خصوصی دعا کی گئی ، پروگرام کے آرگنائزر افضل قادری صاحب اور ساتھیوں نے لنگر کا بہترین انتظام کیا تھا جس سے مہمانوں کی تواضع کی گئی۔