نوٹنگھم: معروف کشمیری رہنما شریف عباسی کے بیٹے اور media Mace کمپنی کے چیف ایگزیکٹو حمزہ عباسی اور حسن عباسی کے چھوٹے بھائی علی شریف رشتہ ازواج میں بندھ گے تقریباً ایک ہزار کے قریب مہمانوں نے شرکت کی۔ جس میں سیاسی، سماجی صحافتی اور کاروباری افراد کی بھی خاصی تعداد شریک ہوئی جن میں نامور صحافی و کالم نگار مظہر برلاس، پنجاب ہائی کورٹ راولپنڈی بار ایسوسی کے سابق صدر سنیئر قانون دان سردار عبدالرازق ایڈووکیٹ، پاکستان پریس کلب یوکے کے سابق صدر شیراز خان، پیپلزپارٹی کے رہنما چوہدری علی شان، معروف اینکرپرسن شگفتہ اختر، کونسلر فوزیہ مبشر، ڈپٹی مئیر کونسلر راجہ فاضل، سابق ہائی شرف چوہدری علی اصغر، سردار عماد، گلوسٹرشائر سے نعیم چوہان، ، راجہ رضا خان، معروف سماجی و کاروباری شخصیت الطاف عباسی، ڈنکاسٹر سے ارشد عباسی، مسلم لیگی رہنما راجہ مبشر آزاد، راجہ الطاف، اٹلی سے زبیر عاسی، جاوید عباسی، بزنس مین انتخاب عباسی، افتخار عباسی، راجہ اسد، جماعت اسلامی کے میاں عمران، یوکے اسلامک مشن کے چوہدری الیاس، حسام عباسی، مسلم کانفرسی رہنما شاہد عباسی، فنانشل ٹائمز کے ایڈیٹر مسعود شریف، بزنس مین ماجد خان اور دیگر بڑی شریک تھے شادی کی تقریب نیوورک کے ایک عالی شان ہال میں منعقد ہوئی جبکہ علی شریف کی شادی کے سسرالیوں کا تعلق لاہور سے ہے علی شریف، ملک عارف حسین کے داماد بنے ہیں جو نوٹنگھم میں عرصہ دراز سے مقیم ہیں۔