کوپن ہیگن :جشن آزادی پاکستان کو ملی جوش و جذبہ سے منانے کے لیے پاکستان ویلفیئر سوسائٹی Albertslund ڈنمارک کے زیر اہتمام مورخہ 8 اگست 2026ء بروز ہفتہ جشن آزادی میلہ کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس فیملی پروگرام میں فری انٹری ہوگی۔ دن 2 بجے سے شروع ہونے والا یہ میلہ رات شام 8 بجے تک جاری رہے گا جس میں ملبوسات سمیت کھانے پینے کے سٹالز بھی لگائے جائیں گے۔ اس کے علاوہ پاکستان سے آئے مختلف اقسام کے آم کا بھی سٹال لگایا جائے گا۔ پاکستانی فیملیز کو بچوں سمیت شرکت کی دعوت ہے۔
ایڈریس:
LILJENS KVT2
2620 Albertslund