جشن آزادی پاکستان کو ملی جوش و جذبہ سے منانے کے سلسلہ میں سیاسی و سماجی شخصیت روحی بانو اور شاہ نواز میرج ہال کے ڈائریکٹر افضان نواز کی زیر نگرانی 16 اگست 2026ء بروز اتوار جشن آزادی میلہ کا اہتمام کیا گیا ہے۔ یہ فیملی پروگرام شاہ نواز میرج ہال میں ہوگا جس میں فری انٹری ہوگی۔ روحی بانو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دن 12 بجے سے شروع ہونے والا یہ میلہ رات ساڑھے 11 بجے تک جاری رہے گا جس میں ملبوسات، جیولری، جوتے، پرس، میک اپ کے سٹالز سمیت کھانے پینے کے سٹالز بھی لگائے جائیں گے۔ خواتین کو بچوں سمیت شرکت کی دعوت ہے۔ سٹالز کی بکنگ جاری ہے