چوہدری عمران اسلم پسوال کے ماموں جان چوہدری فضل الٰہی پسوال پاکستان میں وفات پا گئے، اظہار تعزیت

مانچسٹر:روزنامہ پکار انٹرنیشنل مانچسٹر سے منسلک صحافی چوہدری عمران اسلم پسوال کے ماموں جان چوہدری فضل الٰہی پسوال رضائے الٰہی پاکستان میں وفات پا گئے ہیں۔ ان کے انتقال کی خبر سے دلی صدمہ پہنچا۔ چوہدری عمران اسلم پسوال کا کہنا ہے کہ مرحوم ایک شفیق، مخلص اور محبت کرنے والی شخصیت تھے، جن کی وفات اہلِ خانہ اور عزیز و اقارب کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔
میں اپنے ماموں جان کے صاحبزادگان چوہدری مظہر حق پسوال اور چوہدری جبار الحق پسوال سمیت تمام اہلِ خانہ سے دلی اظہارِ تعزیت کرتا ہوں اور اس غم کی گھڑی میں ان کے ساتھ برابر کا شریک ہوں۔
اللہ تعالیٰ مرحوم چوہدری فضل الٰہی پسوال کی کامل مغفرت فرمائے، ان کی قبر کو نور سے منور فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی تمام نیکیاں اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور درجات بلند فرمائے۔
آمین یا رب العالمین۔