Wed, September 16, 2026 3:37 pm

پاکستان کے صوبائی وزیرپیر عدنان قادری کی سلاؤ آمد، سادگی سے مگر پُرتپاک استقبال کیا گیا

سلاؤ۔یوکے :پاکستان کے صوبائی وزیرپیر عدنان قادری کی سلاؤ آمد، سادگی سے مگر پُرتپاک استقبال کیا گیا۔ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا خیبر KPK کے صوبائی وزیر اوقاف، حج و مذہبی و اقلیتی امور صاحبزادہ پیر محمد عدنان قادری برطانیہ کے مختصر دورہ پر تشریف لائے۔ سلاؤ برکشائر انگلینڈ (یوکے) آمد پر پیر صاحب وزیر موصوف کا انتہائی سادگی سے مگر پُرتپاک استقبال کیا گیا۔انکے اعزاز میں ہائی سٹریٹ کے مشہور ریسٹورنٹ پشاور ذائقہ میں ایک دعوتی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی میزبانی کا شرف یوکے کی ممتاز، ہر دلعزیز، معروف سماجی و سیاسی اور کاروباری شخصیت، صدر پی ٹی آئی یوکے PTI UK ساؤتھ ایسٹ ریجن جناب محمد زاہد راجہ نے حاصل کیا جبکہ ان کی معاونت حاجی راجہ محمد ارشد خان نے کی۔تقریب میں شرکاء کی خاصی تعداد موجود تھی۔ پیر عدنا ن قادری پاکستان سے برطانیہ آنے والے وہ وزیر محترم ہیں کہ جن کو سادگی اس قدر پسند ہے کہ نہ گلے میں ہار ڈالا اور نہ پھولوں کا گلدستہ پکڑا۔ان کی کفایت شعار ی اور فقیری میں درویشی، چہرے پر نُور کی برسات اور تبسم رہتا ہے۔ سب کے ساتھ ہاتھ ملایا اور انکی خیریت دریافت کی جبکہ دعائیں دیں۔ تقریب کی نظامت کے فرائض برطانیہ کے معروف ریڈیو پریزینٹر و محفلوں کی رونق، کمیونٹی کی جان، سابق امیدوار برائے کونسلر، اداکار، گلوکار اور سدابہار سریلے جناب وجاہب میر علی المعروف رِکی لوبو نے سرانجام دئیے۔تلاوت قرآن مجید کی سعادت جناب ماجد بٹ نے حاصل کی۔ مولانا ارشد رانا سہروردی نے بارگاہئ رسالت ؐ میں عقیدت کے پھول بکھیرتے ہوئے نعت رسول مقبول ﷺ پیش کی۔ مہمان خصوصی پیر عدنان قادری وزیر اوقاف صوبہ خیبر پختونخوا خیبر نے اپنے خطاب میں برطانیہ میں مقیم کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا کہ ان کی محبتوں اور حسن اخلاق کا ہمیشہ گرویدہ رہا ہوں۔وطن عزیز پاکستان سے نیک تمناؤں کا سندیسہ لایا ہوں۔ اپنے صوبہ کے عوام کی انصاف کے ساتھ خدمت کر رہے ہیں۔ کشمیری بھائیوں کے اصولی مؤقف کی حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ العزیزیہ ٹرسٹ یوکے کے تعاون ڈھل محمود جاتلاں میرپور آزاد کشمیر میں جو مسجد اور مدرسہ زیر تعمیر ہے۔ اس میں اہلیان سلاؤ کا بڑا تعاون ہے جو کروڑوں کے اس پراجیکٹ کو پایہئ تکمیل تک پہنچا رہے ہیں۔ اس میں محمد زاہد راجہ صاحب کی خصوصی دلچسپی اور مالی تعاون کا بڑا ہاتھ ہے۔ کشادہ دل اور دردمند انسان ہیں۔ دکھی انسانیت کی بھلائی اور مدد میں بھی پیش پیش رہتے ہیں۔ اللہ جزائے خیر عطا فرمائے۔ آمین۔ دیگر مقررین میں آزاد جرال اور ملک نوید اعوان کے علاوہ دیگر تھے۔ جنہوں نے صوبائی وزیر پیر عدنان قادری صاحب کو سرزمین برطانیہ پر خوش آمدیدکہا۔ تقریب میں موجود شرکاء میں حاجی راجہ ارشد محمود، کونسلر افتخار احمد، شاہ سعود، پیرزادہ ثاقب آف نوشہرہ مانکی شریف حال مقیم سلاؤ انگلینڈ یوکے، راجہ عمیر جنجوعہ، چوہدری خورشید جنرل سیکرٹری پاکستان ویلفیئر ایسوسی ایشن سلاؤ، محمد سلیمان خان (ایڈنبرا)، راجہ قیصر خان، آزاد جرال،راجہ خرم، راجہ امجد خان سابق چیئرمین و کونسلر ویکسم کورٹ پیریش کونسل، حاجی چوہدری محمد بشیر، منصور علی (ایڈنبرا)، عاصم ارشد راجہAsim Arshad Raja، لیتھ عاصم راجہ Layth Asim Raja، سردار عظمت، چوہدری آزاد، صوفی طارق محمود، محمد حماد (بریکنل)، حاجی صُوفی محمد صابر، مرزا شکیل، اللہ دتہ، رانا حفیظ، رانا شبیر، پیرزادہ احمد علی، خادم حسین (بریکنل)، ملک مختار احمد اور راجہ وسیم کیانی و دیگر تھے۔ راجہ عمیر جنجوعہ نے مہمانوں کا خیال رکھا جبکہ دعوت طعام کے موقع پر میزبان محمد زاہد راجہ کے ہمراہ ہر ایک کی میز پر جا کر ان کی ضرورتوں اور لوازمات کا خیال کیا۔ پیر صاحب نے سب کے ساتھ مل کر کھانا کھایا جبکہ نماز مغرب وہیں ادا کی۔ بعد ازاں اپنی منزل مقصود کی جانب روانہ ہو گئے۔