پاک ڈچ سینئر سیٹیزن کی جانب سے 6 ستمبر یوم دفاع تقریب، ٹریول ایجنٹ محمد نفیس خاں کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا

دی ہیگ : گزشتہ روز پاک ڈچ سینئر سیٹیزن کی جانب سے 6 ستمبر دفاع پاکستان کی مناسبت اور تنظیم کے ممتاز رکن بینلکس ممالک کے معروف ٹریول ایجنٹ محمد نفیس خاں کی سالگرہ کی تقریب دی ہیگ کے ایک شاندار ریسٹورنٹ Rice N Spice میں منائی گئی جس میں ممبران نے شرکت کی۔ تقریب میں 65ء کی پاکستان اور ہندوستان کے درمیان جنگ میں پاک فوج کے کارناموں پر خراج تحسین پیش کیا گیا اور محمد نفیس خاں کو سالگرہ کی مبارکباد اور صحت سلامتی کی دعاکی گئی۔ تقریب میں لیاقت علی راجپوت سینئر صحافی سابق ممبر اورسیز ایڈوائیزری کونسل حکومت پاکستان احسان اللہ شیخ المعروف پٹواری چوہدری عظمت حسین جہلمی صاحبزادہ سید شاہد شاہ جہلمی اور دیگر نے شرکت کی۔ راجہ فاروق حیدر نے 65 پاک و ہند جنگ کے احوال اور پاک فوج کی بہادری کے کارناموں پر گفتگو کی۔ اس موقع پر شاندار پاکستانی کھانوں سے مہمانوں کی تواضع کی گئی۔