برمنگھم : جشن آزادی پاکستان اور جشن عید میلاد النبی ﷺ کی ایک منفرد تقریب جہلم فورم کے زیر اہتمام برمنگھم مقامی ریسٹورینٹ میں انعقاد پذیر ہوئی ۔ جس کی صدرات مرزا محمد شریف نے کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے قاری محمد سلطان نے کیا ۔ نظامت کے فرائض آصف محمود نے سرانجام دیے ۔ اس موقع پر لارڈ میئر آف برمنگھم کونسلر ذاکر چوہدری ، کونسلر شوکت علی ، کونسلرمحمد سعید ، چیئرمین قائداعظم ٹرسٹ برطانیہ راجہ محمد اشتیاق ، سابق لارڈ میئر آف برمنگھم خواجہ محمود حسین ، مشیر حکومت آزادکشمیر چوہدری شاہنواز، سابق صدارتی مشیر واجد علی برکی، حسن افضل رانا، مرزا فیصل محمود، نعیم کاکڑ، کرنل (ر) شاہد اور دیگر نے خطابات کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ برس بھارت کو عبرت ناک شکست دینے کے بعد وطن عزیز پاکستان کا نام عالمی ایوانوں میں گونج رہا ہے امریکہ ایران کے درمیان ثالثی اور اب سہہ ملکی ترکیہ پاکستان و سعودی عرب کے درمیان مکہ ڈیفنس معاہدہ طے ہونے پر پوری قوم کو فخر ہے۔ اس موقع پر سپہ سالار فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی گراں قدر خدما ت پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا ۔ پاکستان کے نامور فنکاروں طاہر نیئر ، ساحل نیئر اور امین ٹیڈی نے پاکستانی نغمے پیش کرتے ہوئے شرکاء کے جذبہ حب الوطنی کو ابھارا۔ تقریب کے اختتام پر فلسطین و کشمیر کی آزادی اور برطانیہ و پاکستان کے امن و استحکام کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ اس موقع پر مرکزی نائب صدر پاکستان پریس کلب برطانیہ ایس ایم عرفان طاہر ، صدر پاکستان پریس کلب برطانیہ مڈلینڈ راجہ ناصر محمود، نائب صدر شعیب شاہد راجپوت، تیمور شہزاد، عمران بشیر، راجہ خاور بشیر، آسیہ حسین ، ہارون احمد، عامر خان، نفیسہ ملک، شمع بٹ، نگہت بی بی، مقصود حسین اور دیگر بھی موجود تھے