تحریکِ کشمیر برطانیہ کے زیرِ اہتمام کمیونٹی سینٹر میں ڈاکٹر ریاض احمد اور عبدالحمید کے اعزاز میں استقبالیہ وعشائیہ تقریب

والسال :تحریکِ کشمیر برطانیہ کے زیرِ اہتمام برمنگھم مقامی کمیونٹی سنٹر میں ڈاکٹر ریاض احمد اور سابق سیکرٹری انجینئر عبد الحمید کے اعزاز میں ایک شاندار استقبالیہ وعشائیہ تقریب منعقد ہوئی، تقریب کی صدارت تحریکِ کشمیر برطانیہ اور آل پارٹیز انٹرنیشنل کشمیر رابطہ کمیٹی کے صدر فہیم کیانی نے کی۔ پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن اور الخدمت فاؤنڈیشن آزاد کشمیر کے سابق صدر ڈاکٹر ریاض احمد نے عالمی برادری سے بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینے، کشمیری سیاسی قیدیوں کی فوری رہائی اور کالے قوانین کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔ انجینئر عبد الحمید نے اجتماعی اور بے نام قبروں، مبینہ جعلی مقابلوں اور جبری گمشدگیوں کی آزادانہ بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔محمد غالب نے یورپ میں کشمیر مہم کو مزید مؤثر بنانے پر زور دیا، جبکہ فہیم کیانی نے کہا کہ برطانیہ اور یورپ میں مقیم کشمیری مسئلہ کشمیر کو عالمی ایجنڈے پر رکھنے کے لیے اپنی پُرامن سیاسی اور سفارتی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ تقریب میں کونسلر شہریار کیانی، مولانا سرفراز مدنی، مفتی عبدالمجید ندیم اور چوہدری اکرام الحق سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔مقررین نے عالمی برادری سے جموں و کشمیر کے عوام کے حقِ خودارادیت اور مسئلہ کشمیر کے پُرامن حل کے لیے مؤثر کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر عدیل ریاض ، عابد محمود خواجہ ، قمر عباس، افتخار احمد جگنو، سردار خان، چوہدری اکرام الحق اور دیگر بھی موجود تھے۔