پاکستان پارلیمنٹ میں کشمیر کمیٹی کے چیئرمین رانا قاسم نون نے راجہ اشفاق حسین کو فرانس میں اپنا فوکل پرسن مقرر کردیا

پیرس:پاکستان پارلیمنٹ میں کشمیر کمیٹی کے چیئرمین و وفاقی وزیر رانا قاسم نون نے پاکستان مسلم لیگ (ن) فرانس کے انفارمیشن سیکرٹری و سابق صدر مسلم لیگ آزاد کشمیر فرانس راجہ اشفاق حسین کو فرانس میں اپنا فوکل پرسن مقرر کردیا ہے۔ یہ اعلان انہوں نے گزشتہ روز اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ راجہ اشفاق حسین عرصہ تیس سال سے یہاں فرانس میں رہ کر مسئلہ کشمیر کو ہر فورم پر پیش کیا اور جدوجہد آزادی کشمیر کے لیے انتھک کام کیا۔ اب یہ انکا کام ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کو فرانس اور یورپ کے دیگر ممالک میں اجاگر کرنے اور موجودہ حالات سے کمیونٹی اور دیگر افراد کو آگاہ رکھنا انکی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر میں ہونے والے الیکشن میں مسلم لیگ (ن) بھاری اکثریت سے جیتے گی اور آزاد کشمیر میں بھی حکومت بنائے گی۔ عشائیہ میں موجود تمام لیگی عہدیداران و کارکنان نے راجہ اشفاق حسین کو نئی ذمہ داری ملنے پر مبارکباد دی۔ یاد رہے کہ راجہ اشفاق حسین کے لیے مسئلہ کشمیر پہلی ترجیح ہے۔ ایسا کوئی فورم نہیں ہوگا جہاں انہوں نے نہ صرف مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا بلکہ پاکستان کی اس حوالے سے کوششوں کو بھی سراہا۔ راجہ اشفاق حسین ان کشمیری رہنماؤں میں شامل ہیں جنہوں نے ہمیشہ کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ بلند کیا۔ پاکستان کو کشمیر کا بڑا بھائی مانتے ہیں اور قائد اعظم محمد علی جناح کے فرمودات “کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے” کو افضل مانتے ہیں