Sat, September 12, 2026 10:14 pm

برمنگھم: پروفیشنل اور ورکنگ صحافیوں کے اعزاز میں تقسیم ایوارڈز تقریب کا اہتمام، تمغہ امتیاز پاکستان زاہد مغل نے ایوارڈز دیئے

برمنگھم: برمنگھم کے پروفیشنل اور ورکنگ صحافیوں کے اعزاز میں ایک تقسیم ایوارڈز تقریب کا اہتمام مقامی ہال میں کیا گیا ۔ اس موقع پر تمغہ امتیاز پاکستان و مشیر آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر زاہد مغل نے لارڈ میئر آف برمنگھم کونسلر ذاکر چوہدری ، ممبر برطانوی پارلیمینٹ بیرسٹر ایوب خان اور صدر پاکستان پیپلز پارٹی مڈلینڈز، برطانیہ چوہدری شاہنواز کے ہمراہ برمنگھم کے ورکنگ صحافیوں مرکزی نائب صدر پاکستان پریس کلب برطانیہ و ڈائریکٹر ورلڈ نیوز نیٹ ورک برطانیہ ایس ایم عرفان طاہر ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات و نشریات سرفراز احمد موسیٰ، سیکرٹری پاکستان پریس کلب برطانیہ لٹریری فورم آصف محمود براہٹلوی، صدر پاکستان پریس کلب برطانیہ مڈلینڈز راجہ ناصر محمود، نائب صدر شعیب شاہد راجپوت، جوائنٹ سیکرٹری سیما یعقوب ، فنانس سیکرٹری نائلہ عظمت، تیمور شہزاد، عمران بشیر ، اورنگزیب چوہدری ، واجد بشیر ، محمد جمیل ، زاہد خٹک ،صائمہ ہارون اور دیگر کو انکی صحافتی خدما ت اور اعلیٰ کارکردگی پر ایوارڈز سے نوازا ۔ معزز مہمانوں نے ذمہ دارانہ صحافت کے ساتھ وابستگی پر ایوارڈ یافتگان کو مبارکباد پیش کی اور عوامی آگاہی، کمیونٹی کی شمولیت اور جمہوری اقدار کے فروغ میں میڈیا کے اہم کردار کا اعتراف کیا۔ تقریب کا اختتام پیشہ ورانہ مہارت اور دیانتداری کے ساتھ کمیونٹی کی خدمت کرنے والے صحافیوں کی مسلسل کاوشوں کو سراہنے پر ہوا۔