Sun, September 13, 2026 12:01 am

سفیر ممتاز زہرا بلوچ کی کرائی کے میئر عمر یعقوب سے ملاقات، میونسپل کونسل کی جانب سے استقبالیہ میں بھی شرکت

پیرس :سفیر پاکستان ممتاز زہرا بلوچ نے کرائی (Creil) کی میونسپل کونسل میں کرائی کے میئر اور ‘کرائی سڈ اواز ایگلومریشن’ (Creil Sud Oise Agglomeration) کے صدر عمر یعقوب سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران انہوں نے پاکستان اور فرانس کے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا، جس میں عوامی سطح پر روابط بڑھانے اور دونوں ممالک کے درمیان دوستی، تعاون اور باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینے میں پاکستانی تارکینِ وطن کے اہم کردار پر خصوصی زور دیا گیا۔ سفیر ممتاز زہرا نے میونسپل کونسل کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیے گئے استقبالیے میں بھی شرکت کی، جس میں پاکستانی تارکینِ وطن کے ارکان بھی موجود تھے