فرینکفرٹ :اٹلی میں چار افراد کو زندہ جلا دیا گیا۔ خادم دین متین چوہدری افضال اقبال آف مراڑیاں شریف چئیرمین اے جی ایم انٹرنیشنل اور تنظیم کے رفقاء نے اس واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم اے جی ایم انٹرنیشنل کی پوری ٹیم کی جانب سے اس واقعہ کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور دعا ہے کہ الله کریم مرحومین کی مغفرت فرمائے آمین۔ انہوں نے کہا کہ اس دلخراش واقعہ پر ہمارے سر شرم جھک گئے ہیں۔ کیا یم دنیا کو منہ دکھانے کے قابل ییں۔ ہمارے ضمیر اتنے مردہ ھوچکے ہیں کہ اپنے بھائیوں پر اس طرح کا ظلم کریں۔ پوری پلاننگ سے بے دردی کے ساتھ انھیں مارا گیا۔گاڑی کو بند کر کے باہر سے دباتے رہے اور اندر ان کو تڑپ تڑپ کر مرنے دیا۔ وہ تو ھمارے بھائی تھے۔ لیکن اگر کوئی بھی انسان ہو تو اس کے ساتھ اس قسم کا معاملہ کرنا نہایت ھی ظالمانہ عمل ھے۔ اور ناقابلِ معافی جرم ھے۔ ایسے لوگ معاشرے میں بدترین ہی نہیں بلکہ انتہائی برے اور ظالم ہی ہوتے ہیں۔ آج ان کی وجہ سے پورے یورپ اور پوری دنیا میں یمارے ملک کی بدنامی ہورہی ہے۔ اٹلی میں عرصہ دراز سے غیر قانونی لوگ موجود ہیں۔ جو ڈاکومنٹس کے بغیر ھوتے ھیں۔ ان پر ہر قسم کا تشدد ہوتا ھے۔ تھوڑی سی رقم کے عوض کام کرنے پر مجبور کیا جاتا ھے۔ اور دیگر ممالک سے لوگ معاشرے کے ستائے عوام اپنے ملکی حالات کی وجہ سے اٹلی میں سیاسی پناہ میں رہ کر وقت گذارنے پر مجبور ھوتے ھیں۔ اگر ہمارے ملک میں حکومت حالات کو بہتر کرے تو عوام کو بھی مسائل نجات مل سکتی ہے۔ آج دنیا میں ہم کو پاکستانی قوم ہونے اور مسلمان ہونے پر شرمندہ ہیں ایسے واقعات کی وجہ سے۔ دعا ہے کہ الله کریم ایسے واقعات سے محفوظ فرمائے آمین