چوہدری صابر حج کیلئے حجاز مقدس روانہ ہو گئے۔ کمیونٹی نے دعاؤں کے ساتھ رخصت کیا۔ سلاؤ انگلینڈ UK میں مقیم کشمیری کمیونٹی ممبر چوہدری صوفی محمد صابر آف میرپور آزاد کشمیر حج بیت اللّٰہ شریف کی ادائیگی کیلئے آج 18 مئی 2026ء بروز پیر کو لندن برطانیہ سے حجاز مقدس سعودی عرب کو روانہ ہو گئے ہیں۔ سلاؤ سے برطانوی ممبر آف پارلیمنٹ ( لیبر پارٹی ) و چیئرمین ڈیفنس کمیٹی یوکے جناب تن منجیت سنگھ دھیسی ایم پی Tan Dhesi MP نے بھی دیگر مُسلم کمیونٹی کے ہمراہ ان کیلئے نیک تمناؤں اور جذبۂ خیرسگالی کا اظہار کیا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ ان کا حج اور قربانی قبول فرمائے۔ آمین