ٹیکنالوجی کمپنی اپل نے خاموشی کیساتھ 15گیجٹس اچانک بند کر دیے

اسلام آباد:ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنے نئے فون کے آتے ہی دنیا بھر میں کروڑوں صارفین کے زیر استعمال 15 مشہور گیجٹس کی پیداوار خاموشی سے بند کر دی ہیں کمپنی کے اس اقدام کا مقصد پروڈکٹ لائن اپ کو ری فریش کر کے متعدد پرانی ڈیوائسز سے بدلنا ہے آئی فون 16 ای کو نئے آئی فون 17 ای سے بدل دیا گیا ہے جبکہ ایم 3 آئی پیڈ ایئر مادلز کو بھی اپ ڈیٹ کر کے ایم 4 چہ سے چلنے والے ورژن سے بدل دیا ہے مجموعی طور پر اس کے بعد 15 ایپل پروڈکٹس لائن اپ سے ہٹا دی جائیں گی ان پروڈکٹس میں سے کچھ بمشکل چھ ماہ قبل لانچ کی گئی تھی جبکہ سب سے پرانی ڈیوائس 2019 میں لانچ کی گئی تھی