کوہستان مالیاتی اسکینڈل: ایک اور ملزم نے پلی بارگین کی درخواست دیدی

اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں گرفتار ایک اور ملزم نے پلی بارگین کی درخواست دیدی۔ ملزم جبران ملک نے پلی بارگین کی درخواست احتساب عدالت نمبر 3 میں جمع کرائی ہے احتساب جج محمد ظفر نے درخواست مزید کارروائی کے لیے ڈی جی نیب خیبر پختونخوا کو ارسال کردی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت تفتیشی افسر کو درخواست پر عملدرآمد کرنے کے احکامات دیں۔ نیب کے متعلقہ حکام کو بھی درخواست پر نیب آرڈیننس کے تحت کارروائی کے احکامات دیے جائیں بعد ازاں عدالت نے مزید کارروائی کے لیے درخواست ڈی جی نیب کے پی کو ارسال کردی ہے درخواست میں مو¿قف اختیار کیا گیا ہے کہ درخواست گزار اس وقت نیب کی حراست میں ہے۔ نیب کا الزام ہے کہ درخواست گزار کااکاو¿نٹ میں 49.125 ملین روپے ٹرانزیکشن ہوئی ہے۔ درخواست گزار بغیر کسی دباو¿ کے نیب کے ساتھ پلی بارگین چاہتا ہے درخواست گزار 3 اقساط میں پلی بارگین چاہتا ہے