عوامی ریلیف پیکیج کیلئے بلوچستان نے رقم جمع کرادی دیگر صوبے حصہ ڈالیں گے: وزیر اعظم

عوام کو ریلیف دینے اورنظام میں شفافیت کیلئے رقوم ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے فراہم کی جارہی ہے سبسڈی کی رقوم کی فراہمی کی فی الفور ہدایت کی جس کا آغاز گزشتہ روز سے ہو چکا ہے عوامی ریلیف پیکیج کیلئے بلوچستان نے رقم جمع کرادی دیگر صوبے حصہ ڈالیں گے ‘ ان خیالات کا اظہاروزیر اعظم شہباز شریف نے اپنی زیر صدارت خطے میں حالیہ کشیدگی کے دوران پیٹرولیم مصنوعات پر حکومت کی جانب سے سبسڈی کے نفاذ پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا بتایا گیا کہ ہفتے کوچھٹی والے، دن آغاز ہوچکا ہے، اس سبسڈی کو مہیا کرنے کے لیے تمام صوبائی حکومتوں کی جانب سے ٹرک، بسیں اور مال بردار گاڑیوں کی تفصیلات وفاقی حکومت کو فراہم کی گئیں مسافر بسوں سے لیکر ہر ضروری چیز پر سبسڈی دے رہے ہیں۔