افغانستان میں قابض طالبان رجیم کے خلاف مسلح مزاحمت مزید تیز ہو گئی ہے، جس میں کئی طالبان اہلکارہلاک ہوئے ہیں۔طالبان رجیم کے زیرتسلط ا فغانستان میں مخالف مسلح گروپوں کی کارروائیوں میں دن بدن تیزی دیکھنے میں آرہی ہے۔ افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کے مطابق صوبہ سرپل، فاریاب، غوراورپکتیا میں قابض رجیم کے خلاف کارروائیوں میں 3 طالبان اہلکارہلاک ہوئے ہیں۔افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کے مطابق ضلع کوہستانات میں افغان طالبان رجیم کے انٹیلی جنس اہلکارکوہلاک کردیا گیا ہے۔افغان مسلح گروہ کا کہنا ہے کہ غورکے ضلع دولینہ میں محکمہ امربالمعروف و نہی عن المنکرکے سربراہ کو بھی ہلاک کردیا ہے۔ طالبان مخالف گروپ افغان فریڈم فرنٹ کے مطابق صوبہ کنڑمیں چوکی پرحملہ کرکے ایک طالبان جنگجوکو ہلاک اور3 کو زخمی کردیا گیا ہے۔سیکیورٹی ماہرین کے مطابق افغانستان میں مسلح گروہوں کی بڑھتی کارروائیاں طالبان رجیم کی کمزورسکیورٹی گرفت اورداخلی عدم استحکام کی عکاس ہیں۔