شفیع اللہ جان کے خلاف الیکشن کمیشن کا نوٹس26 مارچ تک جواب دینے کی مہلت

اسلام آباد:الیکشن کمیشن میں معاون خصوصی خیبرپختونخوا شفیع اللہ جان کے خلاف نوٹس پر سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے کی، جس میں شفیع اللہ جان کی جانب سے ایڈووکیٹ علی بخاری پیش ہوئے شفیع اللہ جان کے خلاف الیکشن کمیشن کے نوٹس کیس میں انہیں جواب دینے کے لیے 26 مارچ تک کی مہلت دی گئی ہے دوران سماعت ایڈووکیٹ علی بخاری نے مو¿قف اختیار کیا کہ جو ریمارکس شفیع جان سے جوڑے جارہے ہیں وہ جان بوجھ کرنہیں تھے۔ الیکشن کمیشن اپنے نوٹس پر نظر ثانی کرے چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ جو بھی ریکارڈ اور دستاویزات چاہییں آفس سے لے لیں اور دلائل کے لیے تیار رہیں۔ بعد ازاں الیکشن کمیشن نے شفیع جان کو جواب جمع کرانے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت 26 مارچ تک ملتوی کردی واضح رہے کہ شفیع جان نے این 18 ہری پور میں دھاندلی اور فارم 47 اسلام آباد سے جاری ہونے کا دعوی کیا تھا چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ جو معروضات آپ پیش کررہے ہیں وہ تحریری طور پر جواب میں جمع کرائیں، جس پر وکیل نے کہا کہ شفیع جان سے مشاورت کرکے جواب جمع کرا دوں گا۔