پاکستان کی پہلی نیٹ فلکس اوریجنل سیریز ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ کے ٹریلر اور موسیقی کی لانچنگ تقریب کراچی میں منعقد ہوئی جس میں شوبز انڈسٹری کی متعدد نامور شخصیات نے شرکت کی۔تقریب میں فواد خان، ہانیہ عامر، اقرا عزیز، احد رضا میر، حمزہ علی عباسی، مایا علی، صنم سعید، خوشحال خان، نادیہ خان، احمد علی اکبر، مومنہ درید اور سلطانہ صدیقی سمیت کئی معروف شخصیات نظر آئیں۔ تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا کی زینت بن گئی ہیں۔نیٹ فلکس اور ہم ٹی وی کے اشتراک سے بننے والی یہ سیریز معروف مصنفہ فرحت اشتیاق کے اسی نام کے ناول پر مبنی ہے، جو پہلی مرتبہ 2009 میں خواتین ڈائجسٹ میں شائع ہوا تھا جبکہ 2013 میں اسے کتابی شکل دی گئی۔سیریز کی ہدایت کاری اور پروڈکشن مومنہ درید نے کی ہے۔
کاسٹ اور کرداروں کی تفصیلات:
اس سیریز میں پاکستانی شوبز انڈسٹری کے بڑے ستارے ایک ساتھ نظر آئیں گے۔
سیریز میں تین نسلوں کی کہانی دکھائی جائے گی جس میں احد رضا میر سکندر شہریار جبکہ اقرا عزیز لیزا کا مرکزی کردار نبھائیں گی۔
فواد خان محمود، ماہرہ خان راحت، ہانیہ عامر سیم، حمزہ علی عباسی شہریار، مایا علی آمنہ، بلال اشرف وقار، صنم سعید وٹوریا، احمد علی اکبر جہانزیب اور خوشحال خان زین کے کردار میں نظر آئیں گے۔دیگر کاسٹ میں آمنہ شیخ، نادیہ خان، نادیہ جمیل، عمیر رانا اور سامعہ ممتاز بھی شامل ہیں۔
سیریز نیٹ فلکس پر کب ریلیز ہو گی؟
پاکستانی شوبز کے بڑے ستاروں سے سجی یہ سیریز 4 دسمبر 2026 کو دنیا بھر میں نیٹ فلکس پر ریلیز کی جائے گی۔