دورہ ویسٹ انڈیز کیلیے پاکستان ویمنز ٹیم کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے 15 رکنی قومی ویمنز اسکواڈ کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق آل راؤنڈر فاطمہ ثناء کی بطور کپتان اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔پاکستان ویمنز ٹیم دورہ ویسٹ انڈیز میں تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے گی۔ون ڈے انٹرنیشنل سیریز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ 2025-29 کا حصہ ہے۔پاکستان ٹیم آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں 9 میچز میں 5 فتوحات کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔تمام میچز 8 سے 20 دسمبر تک روسو کے ونڈسر پارک میں کھیلے جائیں گے۔ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز 8، 10 اور 12 دسمبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ ون ڈے انٹرنیشنل میچز 15، 17 اور 20 دسمبر کو کھیلے جائیں گے۔فاطمہ ثناء ویمنز بگ بیش لیگ میں مصروفیت کے باعث آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی کے اسکواڈ کا حصہ نہیں تھیں۔
اسکواڈ:
فاطمہ ثناء (کپتان)، عائشہ ظفر، گل فیروزہ، مومنہ ریاست، منیبہ علی (وکٹ کیپر)، نجیہہ علوی (وکٹ کیپر)، نشرہ سندھو، صدف شمس، شوال ذوالفقار، سدرہ امین، سیدہ عروب شاہ، تسمیہ رباب، طوبیٰ حسن، ام ہانی، وحیدہ اختر