عیدالاضحیٰ پر منگل تا جمعہ 4چھٹیوں کا اعلامیہ جاری

پشاور:خیبر پختونخوا حکومت نے عیدالاضحیٰ کی مناسبت سے منگل تا جمعہ چار چھٹیوں کا اعلامیہ جاری کردیا۔ خیبر پخونخوا حکومت کی جانب سے عیدالاضحیٰ کے لیے 4 چھٹیوں کااعلان کیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق صوبائی حکومت نے 26سے 29 مئی تک چھٹیوں کااعلان کیاہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی حکومت نے عیدِ قرباں کے لیے 3 چھٹیوں کا اعلان کیا تھا۔پشاور: وفاقی حکومت نے تین چھٹیوں کااعلان کررکھاہےعید الاضحیٰ پر منگل، بدھ اور جمعرات 26 سے 28 مئی تک 3 تعطیلات ہوں گی۔بعد ازاں سندھ حکومت نے بھی عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کیا، جس کے نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں سرکاری طور پر عید کی 4 تعطیلات ہوں گی۔ یہ چھٹیاں 26 مئی سے 29 مئی تک ہوں گی۔علاوہ ازیں اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بھی عیدالاضحیٰ پر 3 روزہ تعطیلات کا اعلان کیا ہے، جو 26 تا 28 مئی (منگل تا جمعرات) ہوں گی۔ اس حوالے سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ان تاریخوں کے دوران بینک کے تمام دفاتر میں کاروباری و دفتری سرگرمیاں معطل رہیں گی۔اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ عید الاضحیٰ کی ان تعطیلات کے بعد بینک 29 مئی بروز جمعہ سے اپنے معمول کے مطابق دوبارہ کھل جائیں گے، جہاں صارفین اپنی بینکنگ خدمات حسب معمول حاصل کر سکیں گے۔واضح رہے کہ ملک میں عید الاضحیٰ بدھ 27 مئی کو ہوگی جبکہ منگل 26 مئی کو یوم عرفہ کا ہوگا۔