رنویر سنگھ کی فلم’دھرندھر 2‘ آن لائن لیک ہونے پر ہنگامہ ‘فلم کو یوٹیوب پر ریلیز کردیا گیا

بالی ووڈ کی تاریخ میں کمائی کے اعتبار سے نئے ریکارڈ قائم کرنے والی پروپیگنڈا فلم ’دھرندھر 2‘ آن لائن لیک ہوگئی جس پر مداحوں نے ہنگامہ کھڑا کردیا کراچی کے علاقے لیاری کے کینگ وار پر بننے والی رنویر سنگھ کی متنازع فلم دھرندھر نے بھرپور کمائی کی تھی جس کے بعد فلم کا سیکوئل فوری بنانے کا فیصلہ کیا جس نے ریلیز ہوتے ہی تمام ریکارڈ توڑ دیے ادتیہ دھر کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم 19 مارچ کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی اور تیزی سے شائقین کی توجہ حاصل کی تاہم ریلیز کے دوسرے ہفتے ہی ’دھرندھر 2‘ کے حوالے سے بری خبر سامنے آئی ہے، اور ہدایتکار کی خصوصی اپیل کے باوجود فلم آن لائن اپ لوڈ کر دیا گیاصارفین نے جلد ہی اس کا نوٹس لیا اور اسے رپورٹ کرنا شروع کر دیا