واشنگٹن :ایران کے ساتھ جاری کشیدگی اور جھڑپوں کے نتیجے میں مختلف ممالک میں جانی نقصان میں اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد صورتحال مزید سنگین ہو گئی ہے رپورٹس کے مطابق ایرانی حملوں میں 15 اسرائیلی ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوئے ہیں۔ اسی دوران خلیجی ممالک میں بھی نقصانات کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جہاں متحدہ عرب امارات میں 7 افراد جاں بحق اور 145 زخمی ہوئے تاہم امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے مطابق ایران کے ساتھ تنازع میں ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد 13 ہو گئی ہے، جبکہ تقریباً 200 اہلکار زخمی ہوئے ہیں دوسری جانب امریکی اور اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں ایران میں شہادتوں کی تعداد 1500 سے تجاوز کر گئی ہے، جبکہ 18 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں اسرائیلی بمباری کے باعث لبنان میں بھی 850 شہری جاں بحق ہو چکے ہیں۔