اسلام آباد:گوگل نے پاکستان کے لیے گوگل اے آئی پروفیشنل سرٹیفکیٹ کے آغاز کا اعلان کیا ہے،جو انڈسٹری سے منظور شدہ ایک نیاسرٹیفکیٹ پروگرام ہے اس پروگرام کا مقصد مصنوعی ذہانت(AI)کی مہارتوں میں تیزی سے بڑھتے ہوئے خلا کو کم کرنا ہے بنیادی نظریات سے آگے، یہ پروگرام روانی کے ساتھ اے آئی کے استعمال پر توجہ دیتا ہے اور کارکنوں کو عملی مہارتیں فراہم کرتا ہے تاکہ وہ اپنی روزمرہ کی پیشہ ورانہ سرگرمیوں میں مصنوعی ذہانت کو م¶ثر طریقے سے استعمال کر سکیںگوگل کی نئی تحقیق کے مطابق 70 فی صد منیجرز کا خیال ہے کہ کامیابی کے لیے مصنوعی ذہانت کی تربیت رکھنے والی افرادی قوت کی اشد ضرورت ہے جبکہ صرف14فیصد کارکنوں کو حقیقی معنوں میں اے آئی کی تربیت کی پیشکش کی گئی ہے۔گوگل کا یہ اے آئی پروفیشنل سرٹیفکیٹ اسی فرق کو کم کرنے کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔